QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ہی رہیں گے، ترجمان بلاول ہاؤس

28 Dec 2016 13:25

اسلام ٹائمز: اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے قومی اسبلی میں آنے سے خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نا ہی دونوں رہنماؤں میں سے کوئی ایک قائد حزب اختلاف بنے گا، جبکہ قیادت کا اپوزیشن لیڈر بدلنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے قومی اسمبلی میں آنے سے سید خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلکہ وہ بدستور قائد حزب اختلاف رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ بدستور اسی عہدے پر فائز رہیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف زرداری کے قومی اسبلی میں آنے سے خورشید شاہ کے عہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نا ہی دونوں رہنماؤں میں سے کوئی ایک قائد حزب اختلاف بنے گا، جبکہ قیادت کا اپوزیشن لیڈر بدلنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 595249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595249/قومی-اسمبلی-میں-قائد-حزب-اختلاف-خورشید-شاہ-ہی-رہیں-گے-ترجمان-بلاول-ہاؤس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org