0
Wednesday 28 Dec 2016 22:50

راحیل شریف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن وہ بھاگ گئے، جمشید دستی

راحیل شریف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن وہ بھاگ گئے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن کے لئے زرداری، نواز شریف، جرنیل اور عدلیہ گٹھ جوڑ سامنے آ رہا ہے، اسامہ بن لادن کے حوالے سے آصف علی زرداری ملوث ہیں، سابق آرمی چیف راحیل شریف آصف علی زرداری کو گرفتار کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ بھاگ گئے اور اب مک مکا کے بعد واپس آئے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ وہ پانامہ کے بارے میں اپنی پٹیشن واپس لیں، عوام میں پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھائیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔ مودی پانی بند کر چکا ہے لیکن نواز شریف خاموش ہے، اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کروں گا۔ ملتان کو صوبائی دارالحکومت تسلیم کرنے کے لئے پورے سرائیکی بیلٹ کے عوام تیار ہیں۔ صوبہ بنے گا اور ہم تخت لاہور سے نجات حاصل کریں گے۔ جمشید دستی نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت میں کچھ اور پارلیمنٹ میں کچھ بات کرتے ہیں۔ چوہدری نثار کے پاس بڑے راز ہیں، لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی جا رہی۔ کیونکہ میاں نواز شریف کا عدلیہ اور فوج پر مکمل کنٹرول ہے، آنے والے عام انتخابات کے سلسلے میں مک مکا کے باعث جو پلاننگ کی جا رہی ہے، حالات بتا رہے ہیں کہ خونی ٹکراؤ ہوگا۔ میں عسکری قیادت سے سوال کرتا ہوں کہ انہوں نے لٹیروں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔؟ میں عدلیہ کا احترام کرتا ہوں لیکن عمران خان کو پہلے ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ نہ جائیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری، وہ عدلیہ سے اپنی پیٹیشن واپس لیں اور پانامہ کا معاملہ عوام کے سامنے لائیں، تب ہم بھی ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 595420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش