QR CodeQR Code

وزراء کی مخالفت مسترد، سوا 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

28 Dec 2016 23:54

اسلام ٹائمز: ای سی سی اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں بارہ لاکھ ٹن چینی سر پلس ہے، لہذا سوا دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعض وزراء نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے مقامی مارکیٹ میں چینی مہنگی ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بعض وزراء کی مخالفت مسترد کرتے ہوئے سوا دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں بارہ لاکھ ٹن چینی سر پلس ہے، لہذا سوا دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعض وزراء نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے مقامی مارکیٹ میں چینی مہنگی ہوسکتی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان خدشات پر کان نہ دھرتے ہوئے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی دیدی۔


خبر کا کوڈ: 595435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595435/وزراء-کی-مخالفت-مسترد-سوا-2-لاکھ-ٹن-چینی-برآمد-کرنے-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org