0
Thursday 29 Dec 2016 00:02

فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات سلامتی کونسل کی توہین ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات سلامتی کونسل کی توہین ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرنا کھلی دہشت گردی ہے، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات سلامتی کونسل کے ادارے کی توہین ہے، بیت المقدس مسلمانوں کا مرکز ہے جو انبیاء اور اولیاء کی سر زمین ہے، لیکن نصف صدی سے زیادہ اسرائیل کے غصبانہ تسلط نے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم اور تشدد کا بھی نشانہ بنا رکھا ہے، اس اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ مرد، خواتیں اور بچے اسرائیل کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں، آج پوری دنیا میں مسلمان اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف متحد اور متفق ہیں، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرکے یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کرنا مسلمان حکمرانوں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے، آج وہ گروہ قوتیں جو دوسرے ممالک میں خود ساختہ مظالم پر ڈھول پیٹ رہی ہیں، ان کو فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہتا نظر نہیں آتا اور یہودیوں بستیوں کی تعمیرات پر ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی ناجائز تعمیرات کو روکنے کے لئے اسرائیل پر زور ڈالتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد کرائے، مسلمان حکمرانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی اسرائیل پر زور ڈالیں، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے 30 دسمبر بروز جمعہ پورے سندھ میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 595436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش