0
Thursday 29 Dec 2016 14:07

کے پی کے حکومت کیجانب سے سی پیک سیل قائم کر دیا گیا

کے پی کے حکومت کیجانب سے سی پیک سیل قائم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سی پیک سے متعلق امور کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا سی پیک کے لئے بطور سیکرٹریٹ کام کرے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سی پیک سیل کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو سی پیک سے متعلقہ امور میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو مطلع کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ سی پیک سے متعلق تمام پیشرفت سیل کے ذریعے کی جائے، جبکہ اس سے متعلق ماہانہ جائزہ میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیر صدارت منعقد ہوگی، جس کی پیشرفت سے وزیراعلٰی پرویز خٹک کو آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 595504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش