0
Thursday 29 Dec 2016 14:32

فروری تک بارشیں نہ ہوئیں تو ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتی ہے، چیئرمین ارسا

فروری تک بارشیں نہ ہوئیں تو ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتی ہے، چیئرمین ارسا
اسلام ٹائمز۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین راؤ ارشاد علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں اس وقت صرف 13 لاکھ ایکڑ فٹ پانی باقی رہ گیا، بارش کی کمی کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی بھی ختم ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہے، چنانچہ خدشہ ہے کہ اگر 2017ء کے ماہ فروری تک پاکستان میں بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال بدتر ہو سکتی ہے اور ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتی ہے، خشک موسم کی وجہ سے ربیع کے موسم میں 17 فیصد سے زائد پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالانہ آبی ضروریات ایک کروڑ 2 لاکھ ایکڑ فٹ کے قریب ہیں، جبکہ سال بھر میں ملک کو 120 سے 125 ملین ایکڑ فٹ پانی حاصل ہو جاتا ہے، جو ہماری ضرورت سے کچھ زیادہ ہے، لیکن یہ اضافی پانی صرف اسلئے محفوظ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہمارے پاس ذخیرے کی سہولیات موجود نہیں، لہذا ڈیم بنانا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 595572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش