0
Thursday 29 Dec 2016 19:32

بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، علامہ عون نقوی

بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خدا وندی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمان قتل ہو رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان اور وطن عزیز میں دہشت گرد ٹولہ اسلام کا نام استعمال کر کے قتل و خون کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں اور سربراہان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں جو دین کو بدنام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلامی غلط تعلیمات کا پرچار کر کے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 595674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش