QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں کا قیام سول عدالتوں کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان

29 Dec 2016 20:59

اسلام ٹائمز: پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے حکومت کی جانب سے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا، آصف علی زرداری کی وطن واپسی خوش آئند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے مقاصد میں ناکام ہوگئی ہے، نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم کی تجویز آرہی ہے۔ فوجی عدالتوں کا قیام سول عدالتوں کی توہین ہے۔ مجھے حکومت نے اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سی پیک کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئیے، سی پیک پر غیر سنجیدہ شور و غوغا کا حصہ نہیں بنیں گے۔ فوجی عدالتوں کا قیام عدالتی نظام پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ ہمیں فوجی عدالتیں قائم کرنے کی بجائے سول ججز کو درپیش خطرات پر سوچنا چاہئیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے قانون میں توسیع کی باتیں ہو رہی ہیں، تاہم قانون میں توسیع حکومت کی ناکامی تصور کی جائے گی۔ ہم ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور اگر کرپشن سے پاک قیادت چاہئیے تو جمعیت علماء اسلام کے علاوہ عوام کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نشیب و فراز کا شکار ہے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا، آصف علی زرداری کی وطن واپسی خوش آئند ہے۔ دیانتدار قیادت کیلئے جے یو آئی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ فاٹا پر کوئی بھی فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 595693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595693/فوجی-عدالتوں-کا-قیام-سول-کی-توہین-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org