0
Thursday 29 Dec 2016 22:15

اہم مقدمے سانحہ صفورا کے سہولت کاروں کی ضمانت پر رہائی

اہم مقدمے سانحہ صفورا کے سہولت کاروں کی ضمانت پر رہائی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کاروں کی گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا، سندھ ہائی کورٹ نے نعیم ساجد، حسین عمر اور سلطان قمر صدیقی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کے ملزمان کی جوڈیشل فائلیں انسداد دہشتگردی عدالت منتقل نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم پر رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اے ٹی سی جا کر جوڈیشل فائلوں کا جائزہ لے کر رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اے ٹی سی نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کر دیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ عدالت ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرے، ہم ملزمان کو پیش کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملٹری کورٹ نے تو ان ملزمان کے خلاف ٹرائل چلانے سے انکار کر دیا ہے۔ انتظامی آرڈر صوبائی نہیں وفاقی حکومت کی جانب سے آنا چاہیے تھا۔ صوبائی حکومت کو مقدمات ملٹری کو بھیجنے کا اختیار نہیں، ہم نے سانحہ صفورا کا مقدمہ وفاقی حکومت کی درخواست پر ملٹری کورٹ بھیجا تھا، اگر ان ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چل چکا ہے تو دوبارہ ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے ملزمان کو دس دس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ماتحت عدالت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی الزام میں تینوں ملزمان کی پہلے ہی ضمنات منطور کر چکی ہے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ نے ہمیں سانحہ صفورا کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے، مگر رہا نہیں کیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 595706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش