0
Thursday 29 Dec 2016 22:55

اورنج لائن منصوبہ، نیسپاک نے ڈاکٹر کوننگم کی رپورٹ پر اعتراضات جمع کرا دیئے

اورنج لائن منصوبہ، نیسپاک نے ڈاکٹر کوننگم کی رپورٹ پر اعتراضات جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا معاملہ، نیسپاک نے ڈاکٹر کوننگم کی رپورٹ پر اعتراضات جمع کرا دیئے اور عدالت عظمٰی سے رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کے بارے میں ڈاکٹر کوننگم کی رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھ گئے ہیں، رپورٹ ایسے دستاویزات کا جائزہ لیکر تیار کی گئی جو پنجاب حکومت نے جمع ہی نہیں کرائی۔ اس اقدام سے ڈاکٹر کوننگم کی آزادی اور غیر جانبداری پر سوال پیدا ہوتے ہیں، نیسپاک نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ ان کی رپورٹس کو مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں گئیں، جبکہ اورنج لائین منصوبے سے متعلق رپورٹس عالمی معیار کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے قوانین کی تشریح اور اطلاق پر رائے طلب نہیں کی تھی، اس لحاظ سے ڈاکٹر کوننگم نے اپنے مینڈیٹ سے تجاویز کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کوننگم آثار قدیمہ اور انسانیت سے متعلق علوم کے ماہر ہے اور وہ سول انجیئرنگ شعبے میں کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ نیسپاک نے عدالت سے ڈاکٹر کوننگم کی رپورٹ کو مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر کوننگم نے اورنج لائن میٹرو لائین منصوبے کی تعمیر کو متعلقہ قوانین سے برخلاف قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 595714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش