QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان ہر بار نواز شریف سے قیمت وصول کرکے عمران خان کیخلاف فتویٰ دیتے ہیں، شوکت یوسفزئی

30 Dec 2016 00:53

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا نے کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دیا ہے، جید علماء عمران خان پر مالی اور سیاسی مفادات کے لئے فتووں کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر بار نواز شریف سے قیمت وصول کرکے عمران خان کیخلاف فتویٰ دیتے ہیں، عمران خان پر یہودی ایجنٹ کا فتویٰ قابل مذمت ہے۔ شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا نے کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دیا ہے، ایاک نعبد و ایاک نستعین اپنی سیاست کا محور بنانے والا کیا یہودی ایجنٹ ہوسکتا ہے، جید علماء عمران خان پر مالی اور سیاسی مفادات کے لئے فتووں کا نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 595725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595725/مولانا-فضل-الرحمان-ہر-بار-نواز-شریف-سے-قیمت-وصول-کرکے-عمران-خان-کیخلاف-فتوی-دیتے-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org