QR CodeQR Code

بالا کوٹ میں جیب کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

30 Dec 2016 00:22

اسلام ٹائمز: مسافر جیب سروئی سے گڑھی حبیب اللہ جا رہی تھی کہ تلہانہ کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ڈویژن کے علاقہ بالا کوٹ میں جیب کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بالا کوٹ میں مسافر جیب سروئی سے گڑھی حبیب اللہ جا رہی تھی کہ تلہانہ کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے نعشوں اور جیپ کو اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا، جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔


خبر کا کوڈ: 595728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595728/بالا-کوٹ-میں-جیب-کھائی-گرنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org