QR CodeQR Code

ہری پور میں بس اور کیری ڈبے میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

30 Dec 2016 09:47

اسلام ٹائمز: بلدھیر کے قریب تیز رفتار بس کیری ڈبے سے جا ٹکرائی، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جو 7 جانیں نگل گیا۔ کیری ڈبے میں موجود ساتوں افراد ہی جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بلدھیر کے قریب تیز رفتار بس کیری ڈبے سے جا ٹکرائی، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جو 7 جانیں نگل گیا۔ کیری ڈبے میں موجود ساتوں افراد ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تاہم بس ڈرائیور فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 595758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595758/ہری-پور-میں-بس-اور-کیری-ڈبے-تصادم-ایک-ہی-خاندان-کے-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org