QR CodeQR Code

راحیل شریف کی عرب اتحادی افواج میں بطور مشیر تقرری کا امکان

30 Dec 2016 10:49

اسلام ٹائمز: مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے، جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے یہ فوجی اتحاد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوا۔ سعودی عرب کے مطابق یہ اتحاد داعش اور اسی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی عرب ملکوں کی مشترکہ اتحادی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری متوقع ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق راحیل شریف خصوصی طیارے میں بطور شاہی مہمان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، 39 ملکی اتحادی فوج داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اعزاز میں سعودی دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔ مشترکہ فورس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے، جسے جوائنٹ کمانڈ سنٹر کہا جاتا ہے یہ فوجی اتحاد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی کوششوں سے قائم ہوا۔ سعودی عرب کے مطابق یہ اتحاد داعش اور اسی طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بنایا جا رہا ہے، اتحاد کے اعلان کے وقت اس میں شامل ملکوں کی تعداد 34 تھی، جو اب بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 595763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595763/راحیل-شریف-کی-عرب-اتحادی-افواج-میں-بطور-مشیر-تقرری-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org