0
Friday 30 Dec 2016 20:28

پاناما لیکس پر آصف زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں، عمران خان

پاناما لیکس پر آصف زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیمیں بنائیں، جبکہ نواز شریف اپنا پیسہ بنانے کیلئے ملک تباہ کر رہے ہیں، پیسہ بنانے کیلئے حکمران ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، لہٰذا کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اور ہمیں اس کو جیتنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی ضرورت نہیں، جبکہ رقم بڑھاؤ نواز شریف میں تمہارے ساتھ ہوں فضل الرحمان کا نعرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو سکتی ہیں اور تحریک انصاف پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی سے بات کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کو کراچی سے 8 لاکھ ووٹ ملے، آئندہ الیکشن میں کراچی سے بھرپور حصہ لیں گے اور میں اب کراچی کے لگاتار دورے کروں گا، جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقوں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ دوسری جانب مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنل فارم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے مسلمان پاکستان میں ہیں، جبکہ پاکستان کے حالات تیزی سے ٹھیک ہو سکتے ہیں اور کرپشن کے خلاف پوری قوم کو کھڑا ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 595879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش