QR CodeQR Code

صحت اور تعلیم کے محکمے صوبائی حکومت کے حوالے کرنا وفاق کی سنگین غلطی ہے، پروفیسر آصف ڈھڈھی

30 Dec 2016 20:52

اسلام ٹائمز: جھنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے فرمودات پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں، کرپشن اور اقربا پروری جیسے رجحانات ختم کر کے ہی قائد کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے، صوبائی تعصب پر مبنی نصاب کے باعث طلباء قومی سوچ کے حامل نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جھنگ کے ضلعی نائب صدر پروفیسر آصف ڈھڈھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کے باعث مستقبل میں ملکی مسائل بڑھ جائیں گے، صحت اور تعلیم کے محکمے صوبائی حکومت کے حوالے کرنا وفاق کی سنگین غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی تعصب پر مبنی نصاب کے باعث طلباء قومی سوچ کے حامل نہیں ہو سکتے، حکومت نصاب کی تشکیل کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرے۔ جھنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے فرمودات پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں، کرپشن اور اقربا پروری جیسے رجحانات ختم کر کے ہی قائد کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قائد اعظمؒ کے فلسفے سے مکمل طور پر ناآشنا ہیں، اسی لیے وہ ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 595885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595885/صحت-اور-تعلیم-کے-محکمے-صوبائی-حکومت-حوالے-کرنا-وفاق-کی-سنگین-غلطی-ہے-پروفیسر-آصف-ڈھڈھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org