0
Saturday 31 Dec 2016 09:01

پشاور، دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات پر کرنے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا چالان

پشاور، دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات پر کرنے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا چالان
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مردان کے حلقہ پی کے 25 سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کر رہے تھے، جس پر انہیں چالان کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک وارڈن پولیس کے مطابق عبید اللہ مایار ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کر رہے تھے، جبکہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی فینسی تھی، جس کے باعث انہیں چالان کے ساتھ تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث چالان کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عمومی طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکمران طبقہ جرمانے یا چالان کی زد میں نہیں آتا، البتہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرکے اعلٰی طبقے کے افراد کے چالان کر دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 595954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش