QR CodeQR Code

نواز لیگ اور جے یو آئی (ف) کا بلاول بھٹو کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

31 Dec 2016 13:04

اسلام ٹائمز: (ن) لیگ کے ضلعی صدر اور جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری نے صحافیوں کو بتایا کہ این اے 204 کے ضمنی انتخابات میں بلاول کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لیں گے، بلاول کو بلامقابلہ منتخب ہونے اور عوام میں یہ غلط تاثر نہیں جانے دیا جائیگا کہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے این اے 204 لاڑکانہ پر بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ بابو سرفراز جتوئی اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 کے ضمنی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لیں گے، بلاول کو بلامقابلہ منتخب ہونے اور عوام میں یہ غلط تاثر نہیں جانے دیا جائیگا کہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ماضی میں این اے 204 پر پی پی امیدوار کیخلاف 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے، آج بھی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔


خبر کا کوڈ: 595995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595995/نواز-لیگ-اور-جے-یو-ا-ئی-ف-کا-بلاول-بھٹو-کے-مدمقابل-الیکشن-لڑنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org