0
Saturday 31 Dec 2016 14:50

ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سے امریکا کیخلاف روس کی جوابی کارروائی سے انکار کا خیر مقدم

ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سے امریکا کیخلاف روس کی جوابی کارروائی سے انکار کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے باوجود صدر پیوٹن نے جوابی کارروائی سے انکار کر دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے روس کے 35 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے، جواب میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا یکساں جوابی ردعمل دیا جائے گا لیکن روسی صدر پیوتن نے جوابی کارروائی کے طور پر امریکی سفارت کاروں کو روس چھوڑنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل کا انتظار کریں گے۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے یہ بات معلوم تھی کہ پیوٹن ایک ذہین انسان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش