QR CodeQR Code

ڈیرہ مراد جمالی، 18 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

15 Mar 2011 15:25

اسلام ٹائمز:شرپسندوں نے ربی کے مقام پر شکار پور سے کوئٹہ آنے والی گیس لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس لائن سے گیس کا اخراج جاری ہے تاہم ابھی تک آگ نہیں بھڑکی ہے۔


ڈیرہ مراد جمالی:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے ربی کے مقام پر شکار پور سے کوئٹہ آنے والی گیس لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گیس لائن سے گیس کا اخراج جاری ہے، تاہم ابھی تک آگ نہیں بھڑکی ہے۔ جبکہ اسکی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جلد ہی کام مکمل کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 59608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59608/ڈیرہ-مراد-جمالی-18-انچ-گیس-پائپ-لائن-کو-دھماکے-سے-اڑا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org