QR CodeQR Code

شکار پور کے نامور عالم مولانا ظہورالدین میکھو اور زوار غوث بخش ساتھیوں سمیت ایم ڈبلیو ایم میں شامل

31 Dec 2016 20:48

اسلام ٹائمز: شمولیت اختیار کرنیوالی شخصیات نے کہا کہ ہم بلا غرض و لالچ فقط مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کا دست و بازو بننے کیلئے شامل ہوئے ہیں اور محرومین پاکستان کے دلوں کی دھڑکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر میدان میں ہمیشہ حاضر رہنے کا عہد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شکار پور سندھ کے نامور عالم دین اور فعال سیاسی و مذہبی شخصیت مولانا ظہورالدین میکھو اور زوار غوث بخش نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے دورہ شکار پور کے موقع پر مولانا ظہورالدین میکھو اور زوار غوث بخش نے ان سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیو ایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل فدا عباس لاڑک بھی موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم میں شامل شخصیات نے کہا کہ ہم بلا غرض و لالچ فقط مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کا دست و بازو بننے کے لئے شامل ہوئے ہیں اور محرومین پاکستان کے دلوں کی دھڑکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر میدان میں ہمیشہ حاضر رہنے کا عہد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 596091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596091/شکار-پور-کے-نامور-عالم-مولانا-ظہورالدین-میکھو-اور-زوار-غوث-بخش-ساتھیوں-سمیت-ایم-ڈبلیو-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org