QR CodeQR Code

بلدیہ فیکٹری کیس، ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

31 Dec 2016 22:08

اسلام ٹائمز: رؤف صدیقی پر سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ہونے کا انکشاف مرکزی ملزم رحمان بھولا نے کیا تھا، رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ رؤف صدیقی اور حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے 4 سے 5 کروڑ روپے لئے تھے، تاہم رؤف صدیقی نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے رؤف صدیقی کو ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے رؤف صدیقی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رؤف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے رؤف صدیقی کو 12 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے استغاثہ کو بھی نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔ رؤف صدیقی پر سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ہونے کا انکشاف مرکزی ملزم رحمان بھولا نے کیا تھا۔ رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ رؤف صدیقی اور حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے 4 سے 5 کروڑ روپے لئے تھے، تاہم رؤف صدیقی نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 596099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596099/بلدیہ-فیکٹری-کیس-ایم-کیو-کے-رہنما-رؤف-صدیقی-کی-ضمانت-قبل-گرفتاری-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org