0
Saturday 31 Dec 2016 22:31

سال 2017ء سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کی پھانسی کی نوید لائے گا، پاکستان عوامی تحریک

سال 2017ء سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کی پھانسی کی نوید لائے گا، پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سال 2017ء انشاءاللہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کی پھانسی کی نوید لائے گا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں صفدر قریشی، راﺅ کامران محمود، پروفیسر ظہیر اختر، قیصر اقبال قادری، لیاقت کاظمی، شہزاد میرٹھی، سید ظفر اقبال، اطہر جاوید صدیقی، عدنان رﺅف انقلابی، مشتاق صدیقی، عطاءالرحمان ہاشمی، شفقت شیخ اور عبدالواحد قاسمانی نے نئے سال کی آمد پر پورے عالم انسانیت بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پوری دنیا کیلئے 2017ء امن و سلامتی، بھائی چارے، اتحاد و یکجہتی اور وحدت کا سال ہو۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پہلے قصاص، احتساب، اصلاحات پھر انتخابات، اس سلوگن سے 2017ء کی جدوجہد کرے گی، سال 2017ء انشاءاللہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کی پھانسی کی نوید لائے گا، 2016ء کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کا سال ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 2016ء میں پاک فوج نے ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے والوں کا قلع قمع کیا، ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پاک فوج کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش