0
Saturday 31 Dec 2016 22:42

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے، حفیظ الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن جے سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد تین روزہ چین کا دورہ مکمل کرکے آج واپس وطن پہنچ گئے۔ وزیراعلٰی جی بی نے دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا تعمیراتی کام اب تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اور اس منصوبے کو ہر صورت مقررہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔ سپیشل اکنامک زون کیلئے دو سو پچاس ایکڑ اراضی مقپون داس کے مقام پر فراہم کر دی گئی ہے۔ یہ اکنامک زون گلگت بلتستان کی مقامی اشیاء کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ہوگا، جبکہ بیروزگاری کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران کو سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں 80 میگاواٹ پھنڈر اور 100 میگاواٹ گلگت کے آئی یو پاور پراجیکٹ کو بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی اور جی بی کو ملک کے دیگر صوبوں تک آسان رسائی کیلئے چترال تا گلگت اور رائیکوٹ تا تھاکوٹ اپکسپریس وے بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا۔ اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں تجارت میں اضافہ ہوگا، جو کہ خوشحالی کی علامت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 596104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش