0
Saturday 31 Dec 2016 23:01

عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے پر دو رائے نہیں، قاری عثمان

عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے پر دو رائے نہیں، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان کا نام لینے سے پہلے اپنے اردگرد کا نظارہ کریں، چور مچائے شور کے سبق سے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے، عمران خان پاکستانی معاشرے میں مغربی کلچر اور یہودی تہذیب متعارف کرا کر نوکری کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا محمد غیاث، قاری فیض الرحمن، عابد فاروق، سید جمال خان، نعیم شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قاری عثمان نے کہا کہ عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے پر دو رائے نہیں، وہ جو کچھ کر رہے ہیں، یہودیوں کی دولت اور منصوبے کے مطابق کر رہے ہیں، انکا اوڑھنا بچھونا یہودی تہذیب سے مربوط ہے، مغربیت اور یہودیت کا پرچار انکی مجبوری ہے۔

قاری عثمان نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کے 100 فیصد لوگ مختلف جماعتوں اور حکومتوں میں وزراء رہے ہیں، جن جماعتوں کے خلاف وہ تحریک چلا رہے ہیں، انہیں جماعتوں میں کرپشن کرتے رہے ہیں، یوٹرن کے بادشاہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں شوکت خانم ہسپتال کے نام پر چندہ جمع کرکے بنی گالہ کی مہنگی ترین زمین خرید لی، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے حکومتی بجٹ سے شوکت خانم ہسپتال بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اہل کراچی کو لوٹنے کیلئے کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا رونا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش