0
Sunday 1 Jan 2017 09:25

نئے چیف جسٹس سے قوم کو بہت توقعات ہیں، امید ہے کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرینگے، منور منج

نئے چیف جسٹس سے قوم کو بہت توقعات ہیں، امید ہے کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرینگے، منور منج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ضلعی رہنما منور منج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس سے قوم کو بہت توقعات ہیں، امید ہے نئے چیف جسٹس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں سے قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور پانامہ کیس کے معاملے پر دوٹوک موقف رکھتی ہے، ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی اس موضوع پر عمران خان موقف کے حامی ہیں۔ انکا کہنا تھا اسحاق ڈار نے کالا دھن سفید کرنے کی سکیمیں بنائیں، جبکہ نواز شریف اپنا پیسہ بنانے کے لیے ملک تباہ کر رہے ہیں، پیسہ بنانے کے لیے حکمران ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، لہذا کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اور ہمیں اس کو جیتنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے قوم غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے، دنیا میں جب کوئی بھی ملک کرپشن کرتا ہے تو وہ ملک تباہی سے دوچار ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش