QR CodeQR Code

جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں، اُنہوں نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے، عمران خان

1 Jan 2017 16:21

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پارٹی کو بیچا اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ گئے انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاناما کیس شروع ہوگا، امید ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتے جس کی قیادت پر کرپشن کے کیسز ہوں، پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی صرف پاناما ایشو کے معاملے پر اتحاد ہو سکتا ہے۔ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہتا، انہوں نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے نمائندوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کو بیچا اور مسلم لیگ (ن)کے ساتھ گئے انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 596214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596214/جاوید-ہاشمی-کا-دماغی-توازن-درست-نہیں-ا-نہوں-نے-جو-کہا-وہ-جھوٹ-پلس-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org