0
Sunday 1 Jan 2017 17:15

بھکر، سید وزارت حسین نقوی کا چہلم، علامہ ساجد نقوی سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت

بھکر، سید وزارت حسین نقوی کا چہلم، علامہ ساجد  نقوی سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کے چہلم کا آغاز قصر زینب بھکر میں قرآن خوانی سے ہوا۔ چہلم میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ عارف واحدی، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی، مجمع اہلبیت پاکستان کے سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، وفاق العلماء الشیعہ پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی، محمد شفیع پتافی، سکندر رضا نقوی، حسن عباس مرکزی صدر جے ایس او اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ قریبی اضلاع سرگودھا، میانوالی، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ، ملتان، ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شیعہ علماء کونسل و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیدار شریک ہوئے اور مرحوم وزارت حسین نقوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم وزارت حسین نقوی نے تحریک جعفریہ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کا اعتراف ملت جعفریہ کا ہر فرد کرتا ہے، جنہوں نے قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 596221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش