QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کے مقابل جے یو آئی (ف) نے مولانا راشد محمود سومرو کو امیدوار نامزد کر دیا

1 Jan 2017 20:35

اسلام ٹائمز: جی یو آئی لاڑکانہ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا راشد کو بلاول بھٹو کے خلاف امیدوار کے طور نامزد کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی مخالف رہنماؤں اور تنظیموں سے رابطوں کیلئے مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ کے حلقے این اے 204 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو کو میدان میں اتارنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں جی یو آئی ضلع کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی صدارت میں ہوا، جس میں چاروں تحصیلوں کے ذمہ داران اور سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے تمام عہدیدارن نے مولانا راشد خالد محمود سومرو کو بلاول بھٹو زرداری کے خلاف امیدوار کے طور نامزد کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی مخالف رہنماؤں اور تنظیموں سے رابطوں کیلئے مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس کمیٹی میں ون ٹو ون مقابلے کیلئے تمام پیپلز پارٹی مخالف قوتوں سے مولانا راشد خالد محمود سومرو کی حمایت حاصل کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 596285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596285/بلاول-بھٹو-کے-مقابل-جے-یو-ا-ئی-ف-نے-مولانا-راشد-محمود-سومرو-کو-امیدوار-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org