0
Sunday 1 Jan 2017 22:18

خیبر پختونخوا کے 7 منصوبے سی پیک میں شامل

خیبر پختونخوا کے 7 منصوبے سی پیک میں شامل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں 7 منصوبے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مکمل ہوں گے۔ وہ چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے بعد نوشہرہ پہنچنے پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جن منصوبوں کو سی پیک کے تحت مکمل کئے جانے کی منظوری ملی ہے، ان میں پشاور اور کراچی کے درمیان ڈبل ریلوے ٹریک، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، ایک ڈبل روڑ، ریلوے ٹریکس بچھانے اور گلگت سے ایبٹ آباد کے درمیان آپٹک فائبر کیبل بچھانے کے منصوبے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہطار کے مقام پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کی دو رویہ سڑک میں تبدیلی اور ان دونوں شہروں کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر بھی ان سات منصوبوں میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ جے سی سی کے اجلاس میں سی پیک کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 596299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش