QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہوئی ہیں، فدا محمد ناشاد

1 Jan 2017 23:48

اسلام ٹائمز: گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر جی بی اسمبلی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اب تک نوکری کے عوض پیسے لینے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکموں میں میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہوئی ہیں۔ میرٹ کے خلاف بھرتیاں نہیں ہوئی، ہیں تو ثبوت پیش کریں، تحقیقات کریں گے۔ مہذب قوموں اور معاشروں میں ثبوت اور حقائق کے مطابق بات ہوتی ہے، ہمارے ہاں بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگا کر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ہمارا شروع دن سے ایک ہی موقف ہے اور اسی موقف پر قائم ہیں۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کیخلاف بھرتیوں کے حوالے سے کسی کے پاس ثبوت موجود ہے تو متعلقہ فورم میں پیش کرنا ہوتا ہے۔ مگر اب تک کسی نے کوئی ثبوت پیش کرنے کی زحمت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہر کوئی ایمانداری کے ساتھ کام نہیں کرے گا، خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ سیاست دان ہو، سرکاری آفیسر یا عام شہری سب کو دیانتداری کے ساتھ اپنا اپنا کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اب تک نوکری کے عوض پیسے لینے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 596315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596315/گلگت-بلتستان-کے-تمام-محکموں-میں-میرٹ-مطابق-بھرتیاں-ہوئی-ہیں-فدا-محمد-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org