0
Monday 2 Jan 2017 00:27

دھرنے کے دوران جوڈیشل مارشل لاء کے منصوبے کا مجھے علم نہیں، چوہدری شجاعت

دھرنے کے دوران جوڈیشل مارشل لاء کے منصوبے کا مجھے علم نہیں، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 2014ء میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا مگر جوڈیشل مارشل لاء کے حوالے سے پلان کا مجھے علم نہیں ہے۔ اس بارے میں جاوید ہاشمی کے ذہن میں ایسا کچھ ہو تو مجھے معلوم نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا۔ جوڈیشل مارشل لاء کے حوالے سے پلان کا مجھے علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جاوید ہاشمی کے ذہن میں اس بارے میں کچھ باتیں ہوں تو مجھے معلوم نہیں ہے۔ کوئی حکومت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتا ہے تو کوئی قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہر پارٹی نے اپنی اپنی ڈیڑھ دو انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ گرینڈ الائنس اس وقت بن سکتا ہے جب اپوزیشن متحد ہو مگر اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش