0
Monday 2 Jan 2017 06:54

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10 قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10 قیدی فرار
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ہمسایہ ملک بحرین میں جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تین مجرموں سمیت دس قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ کے چار سے 5 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا، حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکار عبدالسلام سیف مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 10 ہے، جن میں تین افراد دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تھے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے جیل پر حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے اور تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 596337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب