QR CodeQR Code

چیف جسٹس کی صدر اور وزیراعظم کیساتھ جعلی تصویر جاری کرنیوالے 2 ملزمان ایف آئی اے کے حوالے

2 Jan 2017 13:23

ایف آئی اے نے ملزم عدنان اور ماجد کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کا لیپ ٹاپ ابھی برآمد کرنا باقی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مبینہ جعلی تصویر ویب سائٹ پر جاری کرنے والے دو ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم عدنان اور ماجد کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کا لیپ ٹاپ ابھی برآمد کرنا باقی ہے اس لئے عدالت ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کا موقف سننے کے بعد دونوں ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 596412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596412/چیف-جسٹس-کی-صدر-اور-وزیراعظم-کیساتھ-جعلی-تصویر-جاری-کرنیوالے-2-ملزمان-ایف-ا-ئی-اے-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org