QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، دہم کے طلباء کو متنازعہ نقشے پر مبنی کتاب پڑھانے کا انکشاف

2 Jan 2017 13:44

اس بات کا انکشاف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم ’’پین‘‘ نے کیا ہے، جن کے مطابق ڈونرز کی ایماء پر تعلیم دشمن اقدامات سے تعلیمی پالیسی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ دو سال سے جماعت دہم کے طلباء و طالبات کو پاکستان کے متنازعہ نقشے کے سرورق والی مطالعہ پاکستان کی نصابی کتب پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور اسکردو کو متنازعہ علاقہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم ’’پین‘‘ نے کیا ہے، جن کے مطابق ڈونرز کی ایماء پر تعلیم دشمن اقدامات سے تعلیمی پالیسی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 596421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596421/خیبر-پختونخوا-دہم-کے-طلباء-کو-متنازعہ-نقشے-پر-مبنی-کتاب-پڑھانے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org