QR CodeQR Code

رحیم یارخان، خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کر لیا گیا

2 Jan 2017 14:21

درج ہونے والی اس ایف آئی آر میں کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی العالمی، تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، جنداللہ گروپ اور شہریار محسود گروپ کو نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں شہباز پور روڈ پر جمعتہ المبارک کی نماز کے دوران مسجد کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا۔ جس میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر چوہدری محمد اشرف انسپکٹر ڈسٹرکٹ آفیسر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 106/16 تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 324، 427، 353، 3/4ESA اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 (1997ء) کے جرم لگائے گئے ہیں۔ درج ہونے والی اس ایف آئی آر میں کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی العالمی، تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، جنداللہ گروپ اور شہریار محسود گروپ کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں، ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کے بعد گرفتاریاں بھی کی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 596437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596437/رحیم-یارخان-خودکش-حملے-کا-مقدمہ-تھانہ-سی-ٹی-ڈی-ملتان-میں-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org