0
Monday 2 Jan 2017 15:24

بحری جہاز حملے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی نعشیں یمن سے واپس لائی جائیں، محمد امین چشتی گولڑوی

بحری جہاز حملے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی نعشیں یمن سے واپس لائی جائیں، محمد امین چشتی گولڑوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے رہنما محمد امین چشتی گولڑوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن سے پاکستانیوں کی نعشوں کو واپس لایا جائے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں حلب اور برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں بے گناہ افراد، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر پوری دنیا کو احتجاج کرنا چاہئے، انسانیت سوز واقعات قابل مذمت ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دنیا پر ثابت کیا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے اور اس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ہم یہ جنگ جیت کر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 596468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش