0
Monday 2 Jan 2017 16:01

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق وفاق کے کردار پر تحفظات

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان سے متعلق وفاق کے کردار پر تحفظات
اسلام ٹائمز۔ نئے سال کے آغاز پر سندھ ایپکس کمیٹی کا اٹھارہواں اجلاس ہوا، جس میں نئے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی آپریشن کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کا اٹھارواں اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی سیکیورٹی اور امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال اور بات چیت کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی 12 روز کی جبری رخصت کے بعد دوبارہ چارج سنبھالا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی حکام نے سیکیورٹی صورت حال اور آپریشن پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ شکیل منگ نیچو کی جانب سے بریفنگ دی گئی، سیکریٹری داخلہ نے فوجی عدالتوں کے قیام اور ان کے زیر سماعت مقدموں پر بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔ اجلاس میں مزید 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں سینیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری رضوان میمن و دیگر عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاق کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 596484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش