QR CodeQR Code

جسٹس امیر ہانی مسلم اورنج لائن منصوبہ کیس سے الگ ہوگئے

2 Jan 2017 21:49

اسلام ٹائمز: وکیل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کو دوبارہ جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ جب وہ کیس سن ہی نہیں رہے تو تاریخ کیسے دے سکتے ہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی تاہم سماعت کے آغاز پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ کیس سننے سے معذرت کرلی۔ وکیل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کو دوبارہ جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ جب وہ کیس سن ہی نہیں رہے تو تاریخ کیسے دے سکتے ہیں؟، جسٹس امیر ہانی مسلم کی معذرت کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نیسپاک نے منصوبے کے حوالے سے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تیکنیکی اور انجینیرنگ کے اعتبار سے منصوبہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے، رپورٹس میں کہا گیا کہ منصوبہ عالمی معیار کو مد نظررکھ کر تیار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 596581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596581/جسٹس-امیر-ہانی-مسلم-اورنج-لائن-منصوبہ-کیس-سے-الگ-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org