QR CodeQR Code

لاہور، جناح اسپتال میں مریضہ ٹھنڈے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی

2 Jan 2017 22:24

زہرہ بی بی کی ہلاکت پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کا پورا عملہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتا، لیکن اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ جب کہ سہولیات کم ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے روایتی انداز میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس نے ایک اور غریب خاتون کی جان لے لی، قصور کی زہرہ بی بی کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بیڈ بھی نہ ملا، ڈاکٹروں نے اس کے میڈیکل ریکارڈ کا بھی جائزہ نہ لیا کہ وہ بدنصیب دل کی مریضہ ہے، زہرہ بی بی کو ایمرجنسی کے ٹھنڈے فرش پر ہی لٹا کر ڈرپ لگا دی گئی، کچھ ڈرپ کا اثر تھا اور کچھ ٹھنڈے فرش نے کام دکھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسے شدید بخار نے گھیر لیا، اس پر بھی وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کچھ خیال نہ آیا۔ انہوں نے اُس وقت پھرتی دکھائی جب زہرہ کے ساتھ آنے والوں نے دھاڑیں مار کر رونا شروع کر دیا، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور زہرہ بی بی ابدی نیند جا سوئی۔ زہرہ بی بی کی ہلاکت پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کا پورا عملہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتا، لیکن اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ جب کہ سہولیات کم ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے روایتی انداز میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 596596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596596/لاہور-جناح-اسپتال-میں-مریضہ-ٹھنڈے-فرش-پر-تڑپ-کر-جان-کی-بازی-ہار-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org