0
Monday 2 Jan 2017 22:31

2016ء میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

2016ء میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ 2016ء میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دالیں 40، آلو سبزیاں 20 فیصد جبکہ انڈے 23 فیصد مہنگے ہوئے۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب میں بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2016ء کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں تین اعشاریہ سات صفر فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں دال چنا 43 فیصد، دال مونگ 37 فیصد، بیسن 33 فیصد، انڈے 23 فیصد، تازہ سبزیاں 22 فیصد، آلو 19 فیصد، سگریٹس اور چینی 11 فیصد، تعلیم، صحت اور پانی 10 فیصد تک مہنگا ہوا۔ شماریات ڈویژن کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں انڈے، چائے، موٹر فیول، سگریٹس، مٹی کا تیل، مچھلی،اخبار، بیسن اور طبی آلات مہنگے ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 596599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش