0
Tuesday 3 Jan 2017 09:49

فوج نے جمہوریت کو مضبوط کیا، جاوید ہاشمی فوج کو بدنام کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق

فوج نے جمہوریت کو مضبوط کیا، جاوید ہاشمی فوج کو بدنام کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق
اسلام ٹائمز۔ سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے جاوید ہاشمی کے الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے دھرنے کے دوران کوئی منفی کردار ادا نہیں کیا، وہ نہ کسی سیاستدان کو جانتے ہیں اور نہ کسی سے سیاست پر بات ہوئی، جاوید ہاشمی پہلے بھی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزامات کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) طارق خان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کے زمانے میں جمہوریت کو سپورٹ کیا گیا، کسی کور کمانڈر کا چیف جسٹس سے مل کر کچھ کرنا بچگانہ باتیں ہیں، میں نے تو عمران کو انگلی اٹھانے کا نہیں کہا اور نہ ان سے ملا ہوں، عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور نہ کبھی ان سے بات ہوئی، مجھے نہیں معلوم جاوید ہاشمی ایسا کیوں کہہ رہے ہیں اور کیوں الزامات لگا رہے ہیں۔ جنرل طارق نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ جاوید ہاشمی کو کون مس لیڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے جاوید ہاشمی کے بیان پر رائے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے دھرنے کے دوران سابق چیف جسٹس پر جوڈیشل مارشل لاء لگانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 596652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش