0
Tuesday 3 Jan 2017 13:46

2017ء جماعت اسلامی کی کامیابی کا سال ہو گا، ڈاکٹر طاہر فاروق

2017ء جماعت اسلامی کی کامیابی کا سال ہو گا، ڈاکٹر طاہر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے امیر ڈاکٹر طاہر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے، جس میں کسی بھی قسم کی مورثیت کی گنجائش نہیں ہے، 2017ء ان شاء اﷲ جماعت اسلامی کے لیے کامیابی کا سال ہو گا۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کرپشن کے خاتمہ کے بغیر کوئی بھی ملک اور قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سب کا مشترکہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک جاری ہے اور 8 ماہ سے کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی بات پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے2017ء کے پورے سال کیلیے مختلف پروگراموں کا کیلنڈر تیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 596662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش