0
Tuesday 3 Jan 2017 14:13

تحریک انصاف نے شریف خاندان کی لندن میں جائیدادوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

تحریک انصاف نے شریف خاندان کی لندن میں جائیدادوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے شریف برادران کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق مصدقہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں بھی شواہد کے طور پر جمع کرا دیا گیا۔ یہ تمام دستاویزات برطانوی قانون کے مطابق سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہیں اور انہیں حاصل کرنے میں جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حاصل ہونے والی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ شریف برادران 2006ء سے پہلے بھی لندن میں ان جائیدادوں کے مالک تھے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں لارجر بینچ کل سے پاناما کیس کی سماعت ازسر نو شروع کر رہا ہے۔ تحریک انصاف نے 40 صفحات پر مشتمل یہ اضافی دستاویزات سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں بھی جمع کرا دی ہیں، ان دستاویزات میں وزیراعظم نواز شریف کے 2012ء کے انٹرویو کا متن شامل ہے، اس کے علاوہ ان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موزیک فرانزیکا نے منروا سورسز اور اور سامبا فنانشل گروپ کو ہر چھ ماہ بعد ملکیت کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر منروا سروسز نے مریم صفدر کو آف شور کمپنیوں کا بینی فیشل اونر بتایا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں قطر کے سابق وزیر خارجہ کا ایک خط پیش کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ لندن کے فلیٹس 2006ء میں میاں شریف کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے بدلے حسین نواز کے نام کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 596735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش