QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ کے 2 سینئر ججز کو کرپشن پر فارغ کر دیا گیا

3 Jan 2017 15:24

سینئر جج افضل روشن کو تحقیقات کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر برطرف، جبکہ سلیم قمبرانی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی عدلیہ نے بھی خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا، سندھ ہائی کورٹ کے 2 سینئر ججز کو کرپشن کے باعث برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے تاریخ رقم کر دی۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے 2 سینئر ججز کو فارغ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر جج افضل روشن کو تحقیقات کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر برطرف، جبکہ سلیم قمبرانی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 596767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596767/سندھ-ہائیکورٹ-کے-2-سینئر-ججز-کو-کرپشن-پر-فارغ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org