QR CodeQR Code

کراچی کے ریڈ زون میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

3 Jan 2017 15:32

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون کے علاقوں میں احتجاجی جلسے، جلوس اور ریلیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ریڈ زون کے علاقوں میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہر قائد کے ریڈ زون کے علاقوں میں احتجاجی جلسے، جلوس اور ریلیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ ریڈ زون میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی اور بلاول ہاؤس بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 596773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596773/کراچی-کے-ریڈ-زون-میں-جلسے-جلوسوں-اور-ریلیوں-پر-2-ماہ-کیلئے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org