QR CodeQR Code

سی پیک سے گلگت بلتستان سمیت پورے خطے میں معاشی تبدیلی آئے گی، جعفراللہ

3 Jan 2017 19:39

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنماء نے کہا ہے کہ جی بی میں اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے جی بی سمیت پورے خطے میں معاشی تبدیلی آئے۔ اپنے ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے لئے چین کی جوائنٹ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے لئے مختلف پاور پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے، جس سے توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء جعفر اللہ خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے جی بی سمیت خطے میں خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گا اور معاشی تبدیلی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 596855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596855/سی-پیک-سے-گلگت-بلتستان-سمیت-پورے-خطے-میں-معاشی-تبدیلی-ا-ئے-گی-جعفراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org