QR CodeQR Code

جی بی اسکاوٹس کی تربیت جدید خطوط پر استوار کی جائے، چوہدری نثار

3 Jan 2017 20:04

ڈائیریکٹر جنرل جی بی اسکاوٹس سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں کی حفاظت اور جی بی میں امن و امان کے قیام میں جی بی اسکاوٹس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ پاکستان چوہدری نثار علی خان سے ڈائیریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس برگیڈیئر اعجاز الرحمان نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے نئے ڈائیریکٹر جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ شمالی سرحدوں کی حفاظت اور جی بی میں امن و امان کے قیام میں جی بی اسکاوٹس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فورس کی تاریخ گرانقدر قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی سے عبارت ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ بدلتے حالات خصوصاََ سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جی بی سکائوٹس کی تربیت و تیاری جدید خطوط پر استوار کی جائے۔ ڈائیریکٹر جنرل جی بی اسکاوٹس سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں کی حفاظت اور جی بی میں امن و امان کے قیام میں جی بی اسکاوٹس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 596857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596857/جی-بی-اسکاوٹس-کی-تربیت-جدید-خطوط-پر-استوار-جائے-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org