QR CodeQR Code

اسکردو اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع، بالائی علاقوں سے زمینی رابطے منقطع

3 Jan 2017 23:29

برف باری کے باعث اسکردو، استور اور گلتری کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ اسکردو اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے۔ برفباری آج شام سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے کے تمام بالائی اور نشیبی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے۔ برف باری کے باعث کاروبار زندگی بھی متاثر ہو گئی ہے۔ بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں، جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دیوسائی میدان میں برف باری کے باعث اسکردو، استور اور گلتری کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔ اسکردو میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکردو کا بالائی علاقوں بلخصوص گلتری سے رابطہ تین ماہ بعد ہی بحال ہوگا۔ انتظامی ذرائع کے مطابق ان تمام بالائی علاقوں میں گندم، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 596863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596863/اسکردو-اور-گردونواح-میں-موسم-سرما-کی-پہلی-برفباری-شروع-بالائی-علاقوں-سے-زمینی-رابطے-منقطع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org