QR CodeQR Code

شرافت حسین پر حملہ، پی ٹی آئی حکومت ڈی آئی خان کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دے،اسد نقوی

4 Jan 2017 12:42

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اب تک شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کو سزا نہ ملنا ملت جعفریہ کے لئے اضطراب کا باعث بنتا جا رہا ہے، حکمران ملک وقوم کو چین وسکون چھینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دودھ فروش شرافت حسین پر تکفیری دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی بگڑتی صورت حال پر فوری وجہ دے، وزیراعلیٰ اور آئی جی شرافت حسین پر قاتلہ حملے کا فوری نوٹس لیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدا خدا کرکے ڈی آئی خان میں حالات بہتری کی جانب سفر کرنا شروع ہوئے ہی تھے کہ ایک اور دلخراش واقعہ رونما ہو گیا، اب تک شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کو سزا نہ ملنا ملت جعفریہ کے لئے اضطراب کا باعث بنتا جا رہا ہے، حکمران ملک وقوم کو چین وسکون چھینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں۔


خبر کا کوڈ: 596940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/596940/شرافت-حسین-پر-حملہ-پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-ڈی-خان-کی-بگڑتی-صورتحال-توجہ-دے-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org